علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستانی خواہش قابل تعریف ہے، ٹیمی بروس

امریکا نے پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹیمی بروس

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے امریکی صدر اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس دوران روس-یوکرین جنگ کے خاتمے، غزہ میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں اور عالمی امن کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ امن معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ واقعی امن کے علمبردار ہیں۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکا اور روس دونوں اس بات کے خواہاں ہیں کہ یوکرین جنگ جلد ختم ہو اور واشنگٹن غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ امریکی سفارتی تجربے کو بھی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت نے ایک ممکنہ تباہی کو مؤثر انداز میں روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Scroll to Top