لکی مروت میں افسوسناک واقعہ، بڑی خبر سامنے آ گئی

لکی مروت: ضلع لکی مروت کے محلہ گل ولی آباد میں افسوسناک قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بہن اور بھائی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد دونوں بہن بھائی شدید زخمی حالت میں سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کیے گئے، جہاں علاج کے دوران بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی، جبکہ کچھ ہی دیر بعد بھائی شاہد نے بھی دم توڑ دیا۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے قتل کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور قاتلوں کی تلاش کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

Scroll to Top