سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، خریداروں کیلئے خوشخبری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 344 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Scroll to Top