فیلڈ مارشل کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری

فیلڈ مارشل کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باوجود بونیر، شانگلہ اور سوات کے دور دراز علاقوں میں متاثرین تک امداد پہنچا رہے ہیں۔

پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن تقسیم کیا جس میں آٹا، چاول، دالیں، ملک پاؤڈر، نمک، چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہیں، متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ریلیف آپریشن کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز زخمیوں، خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

پاک فوج کے میڈیکل سٹاف نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشیں! بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیلاب زدہ عوام کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور فوج انسانی خدمت کے مشن کو ہر حال میں جاری رکھے گی۔

Scroll to Top