خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے تعلیمی نظام درہم برہم، کئی سکول مکمل تباہ

خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے تعلیمی نظام درہم برہم، کئی سکول مکمل تباہ

خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا ہے، صوبے بھر میں 61 سکول مکمل اور 324 جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی تازہ رپورٹ رپورٹ کے مطابق مکمل تباہ ہونے والے سکولوں میں 52 پرائمری، 7 مڈل اور 2 ہائی سکول شامل ہیں، جزوی متاثرہ سکولوں میں 233 پرائمری، 35 مڈل، 42 ہائی اور 14 ہائر سیکنڈری سکول شامل ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان ضلع سوات میں رپورٹ ہوا ہے جہاں 91 سکول مکمل طور پر تباہ اور 30 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

شانگلہ میں 11 سکول مکمل تباہ جبکہ 50 کو جزوی نقصان پہنچا، ہری پور میں 7 سکول مکمل تباہ اور 29 متاثر ہوئے، دیر لوئر میں 17 سکول مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

ایبٹ آباد میں 3 سکول مکمل تباہ جبکہ 67 جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح بونیر میں 4 سکول مکمل تباہ اور 14 کو نقصان پہنچا، بٹگرام میں 9 سکول مکمل طور پر تباہ جبکہ 6 سکول جزوی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے تباہ گھروں کی دوبارہ تعمیر اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سیلاب کے دوران جانی نقصان بھی ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق تدریسی عملے کے 4 اور غیر تدریسی عملے کے 2 افراد جاں بحق ہوئے، 3 اساتذہ زخمی ہوئے، طلبہ میں بھی 2 اموات اور 2 زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ سکولوں کی بحالی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top