مانسہرہ کے قریب پانوا انٹرچینج پر دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایک گاڑی بٹگرام جبکہ دوسری ایبٹ آباد کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک آمنے سامنے سے ٹکرا گئی, تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اور دیگر 4 کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 7 افراد جاں بحق
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





