وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا واضح موقف ہمارے صوبے کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، وسائل خود موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ کسی سے بھیک مانگنے والا نہیں ہے، ہمارے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہم اپنے عوام کی ہر قسم کی مدد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے موجود ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے صوبے پر فخر کریں کیونکہ یہاں کی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں، تاہم اگر کوئی فرض شناسی کے تحت تعاون کرنا چاہے تو خوش آمدید ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تربیلا ہائی لیول سے صرف 3 فٹ دور، سیلابی خطرے کی گھنٹی بج گئی
دوسری جانب، بونیر، سوات اور باجوڑ میں کلاوڈ برسٹ کے باعث ہونے والی تباہی پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا۔
تمام وزرائے اعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔





