محکمہ لائیو سٹاک خیبرپختونخوا کی 80 سرکاری گاڑیاں غائب، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے دو روز میں کتنے اسکول تباہ ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ڈھانچے کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران 83 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جب کہ 552 تعلیمی اداروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیر، مہمند، چترال، شانگلہ اور مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں اسکولوں کو نقصان پہنچا، جبکہ سب سے زیادہ تباہی سوات میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

بونیر میں ایک اسکول مکمل طور پر تباہ ہوا اور 17 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو فعال دہشتگرد گرفتار

ادھر ایبٹ آباد میں خراب موسمی حالات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ کل (منگل) کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ طلبہ اور عملے کو محفوظ رکھا جا سکے۔

محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور بحالی کے اقدامات جلد شروع کیے جائیں گے۔

Scroll to Top