پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی امپائر سلیمہ امتیاز پہلی بار کسی دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔
تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 16 سے 22 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولو سیک سیریز میں امپائرنگ کی فرائض سرانجام دیں گی جبکہ ہمیرہ فراح کو ریزرو امپائر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ بنا دیا
پاکستانی امپائر طارق رشید آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی سیریز کے دوران میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔





