وزیراعلیٰ کا ریسکیو ترجمان بلال فیضی کے لیے تعریفی سند کا اعلان

وزیراعلیٰ کا ریسکیو ترجمان بلال فیضی کے لیے تعریفی سند کا اعلان

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے لیے تعریفی سند دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان حالیہ سیلاب اور کلاوڈ برسٹ کے دوران اُن کی پیشہ ورانہ خدمات اور موثر میڈیا ترجمانی کو سراہتے ہوئے کیا گیا۔

بلال احمد فیضی نے بحرانی حالات میں میڈیا کو بروقت اور مستند معلومات فراہم کیں، ریسکیو آپریشنز کی شفاف اپ ڈیٹس شیئر کیں، اور ریسکیو 1122 سمیت حکومت خیبرپختونخوا کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلال فیضی جیسے افسران اداروں کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں باقاعدہ تعریفی سند سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی امید باندھ لی

ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کو دی جانے والی یہ تعریفی سند نہ صرف ان کے جذبے کا اعتراف ہے بلکہ دیگر اہلکاروں کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم کرتی ہے۔

Scroll to Top