ڈینگی کا پھیلاؤ تیز، خیبرپختونخوا میں مزید 82 کیسز رپورٹ، پشاور، چارسدہ اور دیگر اضلاع متاثر

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ تشویشناک حد تک بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، ڈینگی سے اب تک 398 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 308 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

چارسدہ سب سے زیادہ متاثر، دیگر اضلاع میں بھی کیسز رپورٹ ڈینگی کے فعال کیسز میں سب سے زیادہ 73 کیسز ضلع چارسدہ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جو اس وقت صوبے کا سب سے متاثرہ علاقہ بن چکا ہے۔ دیگر اضلاع میں صورتحال کچھ یوں ہے:۔
ایبٹ آباد: 2 فعال کیس
ہری پور: 1 کیس
نوشہرہ اور مانسہرہ: 3، 3 کیس
لکی مروت: 2 کیس
مردان اور پشاور: 1، 1 کیس
صوابی: 3 کیس
ٹانک: 1 کیس
محکمہ صحت نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، کھڑے پانی کو ختم کریں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر دانی اور ریپلنٹ کا استعمال کریں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

Scroll to Top