سینٹرل پولیس آفس نے خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈاکٹر میاں سعید احمد کو ڈی آئی جی کی حیثیت سے سی سی پی او پشاور تعینات کیا گیا ہےجبکہ سی سی پی او پشاور ڈی آئی جی قاسم علی خان کو سینٹرل پولیس آفس میں بطور ڈی آئی جی سیکورٹی تعینات کیاگیا ہے۔
رضوان منظور کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو تعینات کیا گیا ہے۔
ہمایون مسعود سندھو کو ڈی آئی جی لیکل جبکہ عرفان اللہ خان کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی جانب سے پارٹی کو نئی ہدایات جاری
اسی طرح، عبداللہ کو سینٹرل پولیس آفس میں اے آئی جی آپریشنز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔





