سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا جاری منصوبوں کے لیے مختص 20 ارب روپے جلد از جلد جاری کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہواجس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران مکمل کیے جانے والے اہم پبلک سروس ڈیلیوری منصوبوں کی نشاندہی کی گئی۔صحت، تعلیم، مواصلات، آبنوشی، آبپاشی، ریلیف سمیت دیگر اہم شعبوں کے ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے 20 ارب روپے اضافی مختص کیے ہیں۔یہ فنڈنگ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فوری عوامی فائدے کے لیے ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ان منصوبوں کے لیے مختص 20 ارب روپے جلد از جلد ریلیز کیے جائیں۔وہ تمام منصوبے جن پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، ان پر بھرپور فنڈنگ کی جائے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی مکمل ہونے کے قریب منصوبوں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔پچھلے مالی سال کے آخر میں دی گئی اضافی فنڈنگ سے بھی حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز خود ان منصوبوں پر پیشرفت کی نگرانی کریں۔ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کا دانشمندانہ استعمال اور درست ترجیحات کا تعین نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پرانے پنکھوں کو انرجی سیونگ پنکھوں میں سرکاری اسکیم کے تحت کیسے بدلیں؟طریقہ جانئے

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سروس ڈیلیوری میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لیے تکمیل کے قریب منصوبوں کو فوری مکمل کرنا چاہتی ہے۔

Scroll to Top