اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حالیہ پنجاب میں آنے والے سیلاب کو ایک بڑی آزمائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدرتی سانحے نے شہریوں کو شدید متاثر کیا ہے، اور متعدد خاندان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پریشان کن صورتحال میں ہماری دعائیں اور مکمل ہمدردیاں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ویڈیو ایڈیٹنگ اب سب کے لیے آسان، گوگل کا بڑا اقدام
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست سے ہٹ کر صرف انسانی جذبے سے کام لینے کا ہے۔ ہر فرد کو چاہیے کہ اپنی حیثیت کے مطابق متاثرین کی مدد میں حصہ لے تاکہ ان کی زندگیوں کو دوبارہ معمول پر لانے میں مدد مل سکے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت اور سماجی فلاحی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔





