اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں مشاورت کے بعد کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب سے متعلق معاملہ دوبارہ سیاسی کمیٹی کو بھیجا تھا، جس پر کئی گھنٹے طویل مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے فوری استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ: ریگی شینوخیل واقعے میں نیا موڑ، پولیس نے اصل چہرے بے نقاب کر دیے
جب کہ سوشل میڈیا پر سیاسی کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بانی چیئرمین کے فیصلے نے واضح پیغام دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی کی تین سے چار گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد یہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا، جس میں تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا۔





