موٹروے اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹانے اور ٹک ٹاک بنانے والے 8 پی ٹی آئی کارکنان پنجاب پولیس نے گرفتار کرلئے

موٹروے اٹک پل پر نصب سیکیورٹی کنٹینرز ہٹانے، کیلیں نکالنے اور اس دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام 8 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار تمام افراد کو فوری طور پر پنجاب پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو موٹروے اٹک پل پر رکاوٹ کے طور پر رکھے گئے کنٹینرز اور سیکیورٹی ڈیوائسز سے چھیڑ چھاڑ کرتے، کیلیں نکالتے اور اس سارے عمل کی ٹک ٹاک بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ یہ ویڈیو سارا دن سوشل میڈیا پر وائرل رہی ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو کی مدد سے تمام 8 ملزمان کی نشاندہی کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں شدت، ستمبر میں 39 کارروائیوں میں 69 طالبان اہلکار ہلاک،30 زخمی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سیکیورٹی امور میں خلل ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top