منصورہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ سیلابی صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر رضاکارانہ خدمات میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سب کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
منصورہ مرکز سے جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہو، اور اب پنجاب بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
اس تباہی کی شدت کے تناظر میںالخدمت فاؤنڈیشن بڑے پیمانے پر امدادی اور ریسکیو آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مدت کی اس گھڑی میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن کا رضاکار بنیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، ہر نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے گا،وزیرِ اعلیٰ پختونخوا
امیر جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے بھی خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو یکسر پس پشت رکھتے ہوئے مشترکہ انسانی خدمت کے لیے آگے آئیں۔تمام سیاسی وابستگیوں کو ایک جانب رکھ دیں، اور مل کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے متاثرین کی جانیں بچانے میں لگایا دیا۔عوام میں خدمت کا جذبہ موجود ہے، لیکن کہیں پلیٹ فارم نہیں مل رہا ہم وہ پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔





