ب فارم پر والدہ کا نام درست کروانے کا طریقہ جانئے

اسلام آباد: اگر آپ کی والدہ کے ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا سی آر سی) پر نام غلط درج ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اس مسئلے کا حل انتہائی سادہ اور فوری فراہم کر دیا ہے۔

نادرا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معلوماتی ویڈیوز اور ہدایات جاری کرتا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے مسائل حل کر سکیں۔ ایک شہری کی طرف سے سوال کیا گیا کہ ان کی والدہ کے ب فارم پر نام غلط درج ہونے کے بعد اس کو درست کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : وزیرستان کے دو نوجوانوں نے بحرین میں ہونے والے یوتھ ایم ایم اے ایونٹ میں گولڈ اور براونز میڈل جیت لئے

نادرا حکام کے مطابق، اگر سی آر سی پر والدہ کا نام غلط ہے تو اس میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ والد اور والدہ کو اپنے قریبی نادرا مرکز پر جانا ہوگا، جہاں والد ب فارم پر نام کی درستگی کے لیے درخواست دیں گے۔ اس کے بعد، والدہ کی تصدیق کے بعد انہیں نیا سی آر سی جاری کر دیا جائے گا، جس پر وہی نام درج ہوگا جو ان کی قومی شناختی کارڈ پر ہے۔

Scroll to Top