سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کرگئے

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کرگئے

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ چند روز سے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم آصف خان سنجرانی ایک معزز قبائلی شخصیت تھے جنہیں علاقے میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کی وفات پر سیاسی، سماجی اور قبائلی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق، مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقے چاغی میں واقع خاندانی قبرستان میں کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ اور دیگر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مرحوم کی وفات پر مختلف سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے صادق سنجرانی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Scroll to Top