ایف آئی اے کی کارروائی، طورخم بارڈر پر افغان پاسپورٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) امیگریشن نے طورخم بارڈر پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو 25 افغان پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم سبحان اللہ کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹس کولڈ ڈرنکس کے کینز میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ چیکنگ سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ان پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے بھی لگے ہوئے تھے جو کہ اسمگلنگ کی کوشش کو واضح کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا ،دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلوں اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top