جناح ہاؤس حملہ کیس!بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور،کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جناح ہاؤس حملہ کیس!بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور،کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

وکیل نے کہا کہ شیر شاہ پر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں اور وہ کسی ہنگامہ آرائی یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت میں دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں ابھی تک ملزم کے خلاف کوئی چالان پیش نہیں کیا گیا، اس لیے لامحدود وقت تک گرفتار رکھنا قانونی نہیں ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ شیر شاہ پر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں اور وہ کسی ہنگامہ آرائی یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔

یہ پیش رفت پارٹی کے اندر خوشی کی لہر کا باعث بنی ہے کیونکہ گزشتہ روز ہی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے دوسرے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت بھی منظور کی تھی۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں دونوں کے خلاف مقدمات درج کیے ہوئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ضمانتوں کی منظوری کے بعد کارکنوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ قانونی کارروائیاں جلد ان کے حق میں ہوں گی۔

Scroll to Top