نوشہرہ: آدم زئی پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق

فضل نبی
نوشہرہ: آدم زئی پھاٹک کے مقام پر ٹرین کی زد میں آکر 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت جمال عمر کے نام سے ہوئی ہے، جو شیدو کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم سیشن 33 سے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔

جبکہ دوسری جانب  ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں معمولاتِ زندگی بحال، بی آر ٹی سروس بھی آج سے شروع ہوگی

 حادثے میں 4 مسافروں کے جاں بحق اور 12 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Scroll to Top