خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سوات اور اس کے گردونواح، مردان، دیربالا، ضلع کرم، لوئر دیر، کالام، ایبٹ آباد ،بنوں،باجوڑ اور نوشہرہ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

نوشہرہ ،شانگلہ،شمالی وزیرستان اورجنوبی وزیرستان میں بھی زلزلے کی شدت  محسوس کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکزسے جاری تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 111 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب،31 نکاتی ایجنڈا جاری

انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top