یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر نے جوش و جذبے سے بھرپور نغمہ جاری کیا، جو عوام کے دلوں کی آواز بن گیا

یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر نے جوش و جذبے سے بھرپور نغمہ جاری کیا، جو عوام کے دلوں کی آواز بن گیا

یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) نے ایک جوش و جذبے سے بھرپور نغمہ جاری کیا ہے جو عوامِ پاکستان کے دلوں کا ترجمان بن گیا ہے۔

نغمے کا عنوان ’’وطن کی خاطر جئیں مریں گے‘‘ ہے، جس میں وطن سے عشق، جذبۂ ایثار و قربانی اور دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ اگر اس نے پاک سرزمین کی جانب ایک قدم بھی بڑھایا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ قومی نغمہ ملک بھر میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرتا ہے اور دفاع وطن کے جذبے کو تقویت دیتا ہے۔

نغمے میں قائد اعظم محمد علی جناح اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے متاثر کن الفاظ نے اس ترانے کو چار چاند لگا دیے ہیں، جس نے عوام میں نہ صرف جوش و خروش بڑھایا بلکہ نوجوانوں میں جذبۂ دفاع وطن کو مضبوط کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اس نغمے نے یومِ دفاع کے حوالے سے ملک میں یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہر پاکستانی کے دل میں وطن کے لیے محبت اور قربانی کی راہ ہموار کی ہے۔

Scroll to Top