سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچا دیا گیا۔ امریکی فوجی طیارے یہ سامان پاکستانی فوج کی درخواست پر نور خان ایئربیس لائے۔

نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز )کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ امداد ان متاثرین کے لیے ہے جنہیں حالیہ سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے۔

امریکا کی نمائندہ اور ناظم الامور نیٹلی بیکر نے نور خان ایئربیس پر موجودگی کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم ان تمام متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی زندگیوں کو اس آفت نے متاثر کیا، اور ان کی جلد بحالی کے لیے دعاگو ہیں۔‘‘

امدادی سامان میں ابتدائی طبی امداد، خیمے، کھانے پینے کا سامان اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر بھیجی جائیں گی

حکام کے مطابق، یہ امداد پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور انسانیت دوستی کی ایک واضح مثال ہے۔

Scroll to Top