بنوں میں پولیس ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرکے ساتھ افسوسناک واقعہ، تحقیقات جاری

سلمان علی خان

بنوں کے علاقے میریان گیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر نعمت اللہ شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر نعمت اللہ اپنے کلینک میں موجود تھے۔

واقعے کے بعد انھیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آن لائن جوا پروموٹ کرنے پر دو مزید ٹک ٹاکرز کو نوٹس جاری

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Scroll to Top