سوات میں گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء بٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

شہزاد نوید
سوات : سوات میں ٹریفک وارڈن پولیس نے گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو سوار کرنے پر مزید ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات خان نظر خان کی نگرانی میں یہ کارروائیاں جاری ہیں۔

حبیب اللہ خان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون فارمولا مسترد کر دیا

انہوں نے واضح کیا کہ طلباء کو چھتوں پر بٹھانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ٹریفک حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کارروائیوں میں مزید شدت اور تیزی لائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top