خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے نجکاری اور پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے سرکاری اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کے خلاف یکم اکتوبر سے احتجاج کا شیڈول دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین نے صوبائی حکومت کو 30 ستمبر تک تحفظات دور کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے، بصورت دیگر وہ حقوق کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے۔

گیگا کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آئینی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی شدت بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع خیبر وادی تیراہ میدان میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیل گئی

ملازمین نے سرکاری اداروں کی آؤٹ سورسنگ کے فیصلے کو فوری واپس لینے، ڈی آر اے مطالبات تسلیم کرنے، کلاس فور ملازمین کو ڈیلی ویجز کرنے کی پالیسی

کو مسترد کرنے اور پنشن اصلاحات کو قطعی طور پر قبول نہ کرنے کا موقف اختیار کیا ہے۔

Scroll to Top