علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار، عدالت میں پیشی کا حکم

علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار، عدالت میں پیشی کا حکم

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، جس دوران وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے وکیل کی جانب سے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ علی امین گنڈا پور اس کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے انہیں 17 ستمبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں یہ مقدمہ درج ہے، جس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی۔

Scroll to Top