برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مندطلبہ کےلئے اہم خبر

اسلام آباد: برٹش کونسل پاکستان نے ان طلبہ کو جو حال ہی میں اپنے امتحانات کے نتائج حاصل کر چکے ہیں اور برطانیہ میں تعلیم کا ارادہ رکھتے ہیں، مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست جمع کروائیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کردہ ایک پیغام میں برٹش کونسل نے کہا کہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو ویزا پراسیس میں تاخیر سے بچنے کے لیے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بھی طلبہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ویزا کی درخواست دینے میں تاخیر نہ کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ مقررہ وقت پر شروع ہو سکے۔

ویزا کے لیے درخواست دینے سے قبل طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس کسی برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ CAS (Confirmation of Acceptance for Studies) ریفرنس نمبر اور تمام مطلوبہ دستاویزات موجود ہوں۔

برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے آن لائن درخواست حکومتِ برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ [gov.uk/student-visa](https://www.gov.uk/student-visa) پر دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار شاہی استقبال

برٹش کونسل نے واضح کیا کہ وقت پر درخواست جمع کروانے سے ویزا کے اجرا میں تاخیر نہیں ہوگی اور طلبہ بروقت اپنی تعلیم کا آغاز کر سکیں گے۔

Scroll to Top