بلوچستان کےسرحدی شہر چمن میں افسوسناک واقعہ

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا، تاہم اس کی مکمل نوعیت جانچنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا، شواہد اکٹھے کیے گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیاکپ:افغانستان کا سری لنکا کو بڑا ہدف

پاک افغان سرحد کے قریب تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top