فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

پاکستان دشمن نیٹ ورک فتنہ الہندوستان سے وابستہ خطرناک دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔

یہ دہشت گرد جعفر ایکسپریس حملے کا مرکزی منصوبہ ساز (ماسٹر مائنڈ) تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گل رحمان کو 17 ستمبر 2025 کو افغان صوبے ہلمند میں ہلاک کیا گیا، جس کی اطلاعات بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی گردش کر رہی ہیں۔

مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈرذرائع کے مطابق، گل رحمان نہ صرف فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد گروہ ’’مجید بریگیڈ‘‘کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا بلکہ پاکستان میں متعدد بڑے دہشت گرد حملوں میں بھی براہ راست ملوث رہا۔وہ نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ چینی شہریوں، عام شہریوں اور قومی اداروں کو نشانہ بنانے میں سرگرم تھا۔

جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث، 26 افراد شہیدیاد رہے کہ رواں سال مارچ 2025 میں بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا، جس میں 26 معصوم افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور 350 سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرایا تھا۔سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ گل رحمان اس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس نے اس پوری کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی۔

Scroll to Top