پاکستان تحریک انصاف (سندھ) کے سیکرٹری برائے مذہبی امور مولانا جمیل اظہر وتھرا نے کہا کہ مشن نور سے کوئی تعلق نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (سندھ) کے سیکرٹری برائے مذہبی امور مولانا جمیل اظہر وتھرا نے پارٹی قیادت کو متنازعہ مہم ’’مشن نور‘‘ سے واضح طور پر لاتعلقی اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اس نام یا اس مہم سے کوئی تعلق نہیں، اور پارٹی کو اس فتنے سے فوراً خود کو الگ کرنا چاہیے۔’’یہ نام کہاں سے آیا، کس نے دیا؟ پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں‘‘
مولانا جمیل اظہر نے قیادت سے سوال کرتے ہوئے کہا’’یہ ’مشن نور‘ جیسا مشکوک نام کہاں سے آیا؟ کس نے تجویز کیا؟ اور کیوں اسے تحریک انصاف سے جوڑا جا رہا ہے؟ ہمارا نہ اس سے تعلق ہے، نہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس مہم کو نظریاتی انحراف اور دینی تشویش کا باعث قرار دیا اور کہا کہ’’ہم اس فتنے کا حصہ نہیں بن سکتے جو دین، عقیدے اور نظریاتی بنیادوں سے متصادم ہو۔‘‘





