تکنیکی خرابی کے باعث جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس تکنیکی خرابی کے باعث  دشت ٹریک کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتریں، جن میں سے ایک بوگی الٹ گئی جبکہ دو بوگیاں صرف پٹری سے اتریں۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے تمام مسافر جائے حادثہ سے روانہ ہو چکے ہیں اور اب ٹرین کو مکمل طور پر خالی کر لیا گیا ہے۔

Scroll to Top