اٹک: نہر میں ڈوبنے والے پولیس اہلکار کا تاحال سراغ نہ مل سکا

اٹک: غازی بھروتھا نہر میں ڈوبنے والے پولیس کانسٹیبل زین عباس کی لاش تاحال نہ مل سکی، امدادی کارروائی کا دائرہ جھیل تک وسیع کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل زین عباس منڈی بہاءالدین سے لانگ مارچ کی ڈیوٹی کے لیے اٹک آیا ہوا تھا۔ ڈیوٹی کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث وہ غازی بھروٹھا نہر میں جاگرا اور ڈوب گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں کی جانب سے کانسٹیبل زین عباس کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا، تاہم تاحال اس کی لاش نہیں مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں : سائبر کرائم کرنے والا کہیں بھی ہو، قانون کی گرفت میں لانا ہے، محسن نقوی

امدادی ٹیموں نے تلاش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے آپریشن کو جھیل تک وسیع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل زین عباس سی 16، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاءالدین کا رہائشی تھا۔ ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں پولیس کانسٹیبل کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top