پشاور جلسے کی تیاریوں میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو پشاور میں منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریوں میں سرکاری وسائل کا کھلے عام استعمال کیا جارہاہے۔

 پی ٹی آئی نے 27ستمبر کو پشاورمیں ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔رنگ روڈ پر کبوتر چوک کے قریب مختص گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کنٹینرز سے اسٹیج بنایا جا رہا ہے، کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں جلسہ کی تیاریوں میں مصروف سرکاری مشینری اور عملہ واضح طور پردکھا جاسکتاہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جلسہ گاہ میں ٹاؤن میونسپل اتھارٹی (ٹی ایم اے) تحصیل چمکنی کے ٹینکرزکھڑی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسی طرح پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کی کرینز اور بھاری مشینری کو بھی جلسہ گاہ کی تیاریوں میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔

Scroll to Top