ملک انصاف اور محبت سے چلتا ہے، کیسز سے نہیں ،اعظم سواتی

ملک انصاف اور محبت سے چلتا ہے، کیسز سے نہیں ،اعظم سواتی

پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور عدالتیں حق اور انصاف کے مطابق فیصلے دے کر ہماری لیڈرشپ کو انصاف فراہم کریں۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے بتایا کہ ان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں پچیس سے تیس کیسز بنائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوں گے، اور پولیس کی بھاری نفری دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہوا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کوئی دہشتگرد ہیں؟ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں کو اب سوچنا ہوگا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ اعظم سواتی نے خبردار کیا کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور تمام ادارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اب تک ایک سوچار کیسز بنائے جا چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مشکلات میں رکھا گیا ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایسا ملک نہیں چل سکتا، ملک انصاف اور محبت سے چلتا ہے۔

Scroll to Top