بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کر کے مزہ آ رہا ہوگا، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی جلسے پر طنزیہ ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے پر سخت طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

 پشاور میں صوبائی حکومت کے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے خلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالے جانے پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عظمیٰ بخاری نے کہا ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور کے خلاف جلسہ گاہ میں لگنے والے نعرے بازی پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پوری صوبائی حکومت اور ملک بھر سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر دیکھنے کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ فل فلاپ، کارکنوں نے قیادت کو جوتے دکھا کر مایوسی کا اظہار کیا: ڈاکٹر عباداللہ خان

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے طنزاً ک انداز میں کہا  میں کچھ نہیں کہہ رہی، آپ خود دیکھیں، 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔

Scroll to Top