وزیرستان : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں تباہ کر دیا گیا۔
🚨🚨جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک pic.twitter.com/mPPcNaLvvh
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) October 3, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: نجی یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی ہوائی فائرنگ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔





