اڈیالہ ملاقات کے بعد اہم فیصلے، خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں جلد بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی یہ اہم پیشرفت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے دوران زیر بحث آئی۔ملاقات میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ ملاقات کے بعد رات گئے تک پارٹی قیادت اور قریبی مشیروں کے درمیان مشاورتی عمل جاری رہا، جس میں ممکنہ ردوبدل اور نئے چہروں کی شمولیت پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل (دنیا نیوز )کے مطابق متوقع تبدیلیاں,2 سے 3 نئے وزراء کابینہ میں شامل کیے جا سکتے ہیںبعض موجودہ وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکانانتظامی سطح پر بھی اہم تبدیلیاں متوقع، بعض سیکرٹریز کے تبادلے زیر غورباوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دو وزراء کے خلاف شکایات بھی عمران خان کے علم میں لائیں، جس پر پارٹی قیادت نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانا، نظم و نسق میں بہتری لانا اور بیوروکریسی میں موثر اور اہل افسران کو سامنے لانا ہے

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے،یہ تبدیلیاں صرف سیاسی نہیں بلکہ عملی نتائج کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ خیبر پختونخوا حکومت موجودہ چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹ سکے۔”توقع ہے کہ آنے والے چند روز میں ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، جس کے بعد خیبر پختونخوا کی سیاسی اور انتظامی فضا میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Scroll to Top