خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر ،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

2025 کی سردیاں معمول سے کہیں زیادہ سخت ہوں گی، ریکارڈ توڑ سردی کی پیشگوئی

پاکستان میں سردیوں کا موسم خصوصاً شمالی علاقوں میں سخت اور شدید ہوتا ہے، جبکہ لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ جیسے بڑے شہروں میں بھی سردی کی شدت عام ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردی کے موسم میں صحت، حفاظت اور روزمرہ زندگی کے امور پر خاص توجہ دینا نہایت ضروری ہے تاکہ سردی کے باعث ہونے والے عام مسائل سے بچا جا سکے۔ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، بحرالکاہل کے خط استوا میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں کمی پیدا کرنے والا موسمیاتی رجحان لا نینا موجود ہے، جس کے اثرات فضائی دباؤ اور جیٹ اسٹریم میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز)کے مطابق اگر یہ رجحان اپنی پوری شدت کے ساتھ نمودار ہوتا ہے تو دنیا کے کئی حصوں میں معمول سے پہلے طویل برفباری، سردی کی شدید لہر اور زیادہ عرصے تک برف باری کا امکان ہے۔ پاکستان میں بھی اس کی شدت محسوس کی جا سکتی ہے، جس کی وجہ سے شمالی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی کے موسم میں کپڑوں کو تہہ در تہہ پہنیں اور خاص طور پر سر، کان اور ہاتھوں کو اچھی طرح ڈھانپیں۔ رات کو بستر میں گرم پانی کی بوتل رکھنا، کمبل میں خود کو گرم رکھنا اور کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھنا سردی سے بچاؤ کے مؤثر طریقے ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپنائیں اور اپنے بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ حکومتی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ پسماندہ اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کر کے لوگوں کی مدد کریں تاکہ سردی کے موسم میں کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top