کوئٹہ خودکش حملہ، 10 شہری شہید،30 زخمی ، 6 دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ خودکش حملہ، 10 شہری شہید،30 زخمی ، 6 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر ماڈل ٹاؤن پر ہونے والے خودکش حملے میں 10 شہری شہید اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز)کے مطابق حملہ خوجک روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت پیش آیا، جب بارود سے بھری گاڑی کو مرکزی گیٹ سے ٹکرا کر زوردار دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئےقریبی کھڑی گاڑیاں تباہ ہو گئیںاور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

جانی و مالی نقصان
اس افسوسناک واقعے میں10 بے گناہ شہری شہید ہو گئے30 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 4 خواتین بھی شامل ہیںزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دھماکے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی جگہ کو فوری گھیرے میں لے کرمزید 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیاحملہ آوروں کی اندر داخلے کی کوشش ناکام بنائیبڑا جانی نقصان ہونے سے بچا لیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بلوچستان میں جاری منظم دہشتگردی کی ایک کڑی ہے۔ دہشتگردوں کا مقصد ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہو کر زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچانا تھا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔‘‘

واقعے پر وزیراعظم، وزیرداخلہ، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

Scroll to Top