امریکی صدرٹرمپ نے غزہ امن منصوبے پر جواب کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو ان کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر جواب دینے کے لیے تین سے چار دن ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی اور خبردار کیا کہ اگر حماس نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا تو اسرائیل کو اپنی مرضی کا ردعمل دینے کی آزادی ہوگی اور امریکہ اس کی مکمل حمایت کرے گا۔

صدر نے کہا کہ حماس کا معاہدہ مسترد کر دینا انتہائی افسوسناک ہوگا اور اس وقت امریکہ اور دیگر فریق حماس کی جانب سے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس امن معاہدے پر اسرائیل کے علاوہ متعدد عرب اور مسلم ممالک نے دستخط کیے ہیںاس لیے حماس کا عدم دستخط ایک ناخوشگوار نتیجے کی علامت ہوگا۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں جب پوچھا گیا کہ اگر حماس معاہدہ رد کر دے تو اسرائیل کی طرف سے کیا کارروائی متوقع ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ اس صورت میں وہ اسرائیل کو روکنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اسرائیل جو چاہے کر سکے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس نے اب تک بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور ان کی قیادت کو مختلف مواقع پر نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلی، ویزا کی چار نئی کیٹیگریز متعارف

ان کا کہنا تھا کہ ہم یرغمالیوں کی فوری واپسی چاہتے ہیں اور حماس کے لیے یہ بہت آسان کام ہے۔

Scroll to Top