چارسدہ میں ایڈوکیٹ عاصم شاہ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایس ایچ او بہرہ مند شاہ کی پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
ایس ایچ او بہرہ مند شاہ عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے اپنے وکیل شبیر حسین گگیانی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تو وکلاء نے اُن کی آمد پر شدید ردعمل دیا۔
پیشی کے دوران وکلا مشتعل ہو گئے اور وکیل شبیر حسین گگیانی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد سادہ لباس میں موجود مبینہ پولیس اہلکاروں اور وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
چارسدہ میں وکیل قتل کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے عدالت نے ایس ایچ او بہرہ مند شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں مسجد کے احاطے میں افسوسناک واقعہ، چچا زاد ایک دوسرے کے دشمن بن گئے
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم ایس ایچ او بہرہ مند شاہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔





