پاکستان میں آئی فون 17 سیریز لانچ، قیمتیں سامنے آ گئے

پاکستان میں ایپل صارفین کا انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ iPhone 17 سیریز اب باضابطہ طور پر ملک بھر میں دستیاب ہو گئی ہے۔

ایپل کے واحد آفیشل ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ یہ سیریز اب ملک کے تمام پارٹنر نیٹ ورک پر دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق تمام ماڈلز پی ٹی اے کی منظوری یافتہ ہیں اور صارفین کو رجسٹریشن کے لیے کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ، آفیشل وارنٹی اور بعد از فروخت سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں iPhone 17 سیریز کی قیمتیں مختلف اسٹوریج کیپسٹی کے مطابق مختلف ہیں۔ iPhone 17 کے 256 جی بی ماڈل کی قیمت 3,99,000 روپے ہے جبکہ 512 جی بی کا ماڈل 4,82,500 روپے میں دستیاب ہے۔ iPhone 17 Pro کے ماڈلز کی قیمتیں 256 جی بی کے لیے 5,20,500 روپے سے شروع ہو کر 1 ٹی بی کے ماڈل کے لیے 6,86,500 روپے تک پہنچتی ہیں۔

iPhone 17 Pro Max کے ماڈلز کی قیمتیں 256 جی بی کے 5,65,000 روپے سے لے کر 2 ٹی بی کے ماڈل کے لیے 8,98,500 روپے تک ہیں۔ اس کے علاوہ iPhone Air کے ماڈلز بھی دستیاب ہیں جن کی قیمتیں 256 جی بی کے لیے 4,80,000 روپے سے شروع ہو کر 1 ٹی بی کے ماڈل کے لیے 6,46,500 روپے تک ہیں۔

نئی iPhone 17 سیریز میں Ceramic Shield 2، USB-C پورٹ اور IP68 واٹر ریزسٹنس جیسی جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ اسکرین کا سائز 6.3 انچ (آئی فون 17 اور 17 پرو) سے لے کر 6.9 انچ (پرو میکس) تک ہے، اور تمام ڈسپلے 1 سے 120 ہرتز ریفریش ریٹ اور 460 پیکسلز فی انچ کی پکسل ڈینسٹی کے حامل ہیں۔

پرو ماڈلز میں ٹیلی فوٹو لینس اور 4K ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی موجود ہے جو 120 فریمز فی سیکنڈ تک کی ویڈیو ریکارڈ کر سکتی ہے۔ تمام ماڈلز میں 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرا موجود ہے جس میں Center Stage فیچر بھی شامل ہے۔

بیٹری کی بات کی جائے تو iPhone Air کی بیٹری 27 گھنٹے تک اور iPhone 17 پرو میکس کی بیٹری 39 گھنٹے تک کی بیٹری لائف فراہم کرتی ہے۔ یہ تمام ڈیوائسز فاسٹ چارجنگ اور MagSafe وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہیں۔

Scroll to Top