وزیراعظم شہباز شریف سفارتی مشن پر آج سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دورے میں نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہوگا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجارت کے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بھی غور کیا جائے گا۔
دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے جو موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف کودورے کی دعوت دی تھی۔





