سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی نجکاری کے خلاف او پی ڈی سروسز بندکرنے کا اعلان

ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات نے اعلان کیا ہے کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی نجکاری (ایم ٹی آئی ایکٹ) کے خلاف تمام الیکٹیو سروسز کل 7 اکتوبر سے بند رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل نے بارہا انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا مگر تاحال کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ایمرجنسی سروسز بھی بند کر دی جائیں گی۔

ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل کے یہ اقدامات کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ نظامِ صحت کی بہتری اور مریضوں کے حق میں کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

Scroll to Top