لوئر دیر:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی حکومت خود ہی تباہ کرنے کے لیے کافی ہے، اس کے لیے کسی اور کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور رات کو دہشت گردوں کے ساتھ اور دن میں ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کرپشن کے حوالے سے وفاقی اداروں کی خاموشی کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے واضح ثبوت ملنے کے باوجود پلی بارگین کا رواج برقرار رکھنا درست نہیں کیونکہ اس سے کرپشن کو فروغ ملتا ہے۔
انہوں نے ریاست مدینہ کے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں چوروں کو سخت سزائیں دی جاتی تھیں، لیکن ہمارے ہاں جیبیں بھرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں : سیلاب کے اثرات، چاول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف صوبے اور دیگر علاقوں میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز جاری ہیں۔
گورنر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف خود ہی اپنی حکومت کے خاتمے کے لیے کافی ہے، لہٰذا کسی اور کو اس معاملے میں مداخلت کر کے اپنا دامن گندہ کرنے کی ضرورت نہیں۔





