پشاور پولیس کا بڑا آپریشن، 13 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم آدم عرف آدمے اور ساتھی ہلاک

پشاور: پشاور پولیس نے پنڈی واہ کے علاقے کوہستان کالونی میں ایک شاندار کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور پولیس پر حملے سمیت 13 سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم آدم عرف آدمے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں ملزم اور اس کے گروہ کو ختم کیا گیا، جو طویل عرصے سے روپوش تھا اور سوشل میڈیا پر پولیس کو چیلنج کرتا رہا۔

ملزم آدم عرف آدمے کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت متعدد مقدمات درج تھے، اور وہ شہریوں، تاجروں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔

ترجمان نے کہا کہ آدم عرف آدمے پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا، اور آج کی کارروائی کے بعد پشاور میں امن و امان کے لیے ایک بڑا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دیرینہ مطالبہ پورا، اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

پشاور پولیس نے اس کامیاب آپریشن پر ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں اسی جذبے سے جاری رہیں گی۔

Scroll to Top