ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دراندازی کی کوشش کے دوران پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقے گوی میں آبادی پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی جبکہ توپ کے گولے اور میزائل سرحدی علاقوں تری منگل اور پیواڑ میں گرے۔
سیکیورٹی زرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پیچھے دھکیل دیا۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے، کچھ مقامات پر لاشیں بھی چھوڑی گئیں۔
سرحدی علاقوں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور فورسز صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔





